دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد غیرمحفوظ فضا میں سانس لے رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد غیرمحفوظ فضا میں سانس لے رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد :عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد غیرمحفوظ فضا میں سانس لے رہے ہیں، دنیا بھر کے 6.76 ارب سے زیادہ افراد فضائی آلودگی سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ بعض اوقات فضائی آلودگی نظر آ رہی ہوتی ہے اور بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا لیکن گھر سے باہر قدم رکھنے والا دنیا کا تقریباً ہر شخص اس کا سامنا کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی اس وقت دنیا کا ایک اہم مسئلہ ہے جو صحت کے متعدد مسائل کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجہ میں ایل سال کے دوران 7 ملین سے زیادہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ آلودگی ترقی یافتہ یا ترقی پذیر ممالک کا ایک مشترک مسئلہ بن چکا ہے اور اس سے کم آمدنی والے اور ترقی پذیر زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اس وقت دنیا میں فضائی آلودگی سے کوئی بھی محفوظ نہیں ہے کیونکہ فضائی آلودگی کے لیے ہماری سرحدیں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں۔ رپورٹ کے مطابق آلودگی کی وجہ سے فضا میں کاربن مونو آکسائیڈ، کاربن ڈائی آکسائیڈ، نائیٹروجن ڈائی آکسائیڈ،سلفر ڈائی آکسائیڈ اور اس کے علاوہ دیگر کئی قاتل اجزا کی شرح فضا میں دن بدن بڑھتی جا رہی ہے جو ہر سانس کے ساتھ ہمارے جسم میں شامل ہو رہے ہیں

اور ایگر یہ انسان کو قتل نہ بھی کریں تو فضائی آلودگی سے اوسط انسانی زندگی کو کم از کم ایک سال کم ضرور کر دیتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فضائی آلودگی کے مسائل کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے