آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد :آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب، سندھ، پاراچنار، ژوب اور سکردو میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے