آسکر ز 2021کا میلہ 25 اپریل کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا

آسکر ز 2021کا میلہ 25 اپریل کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا

 کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط بنائےگئے ہیں.

انتظامیہ کے مطابق 25 اپریل کو براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب میں شرکاء جب کیمرے کے سامنے ہوں گے اس وقت انہیں ماسک نہیں لگانا ہوگا تاہم وہ افراد جن پر کیمرا نہیں ہوگا انہیں ماسک لگانا لازمی ہوگا جب کہ وقفے کے دوران بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔کورونا وائرس کے باعث یہ تقریب محدود کردی گئی ہے اور بڑی تعداد میں نامزد افراد اس میں ورچوئل شرکت کریں گے جبکہ تقریب میں 170 افراد موجود ہوں گے۔آسکر کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی، شرکاء کے کورونا ٹیسٹ کے لیے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔