اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو فلٹر کے ساتھ تصویر شیئر

اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو فلٹر کے ساتھ تصویر شیئر

پاکستان کی با صلاحیت خوبرو اداکارہ اقراء عزیز کی جانب سے سوشل میڈیا پر نو فلٹر کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر اُن کے مداح اُن کی سادگی اور خوبصورتی کے خوب گُن گا رہے ہیں۔اداکارہ اقراء عزیز آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے بلاک بسٹر ڈرامے ’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں اداکارہ اقراء عزیز مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے سبب مداحوں سے خوب داد بھی وصو ل کر رہی ہیں۔اقراء عزیز سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال نہیں کرتی مگر کبھی کبھار اپنی ’نو میک اپ لُک‘ تصویریں لگاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔مداحوں کی جانب سے اقراء عزیز کی اس پوسٹ کے نیچے ہزاروں تعریفی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اُن کا کہنا ہے کہ وہ میک اپ کے بغیر سادگی میں بھی خوب جچتی ہیں۔