بچے کی ہارٹ سرجری کیلیے پولش ایتھلیٹ نے میڈل نیلام کردیا

بچے کی ہارٹ سرجری کیلیے پولش ایتھلیٹ نے میڈل نیلام کردیا

ٹوکیو :ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے والی پولش خاتون ایتھلیٹ نے انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی۔ جیولین تھرو ایونٹ کی سلور میڈلسٹ ماریہ ایندرے جیکزک نے 8 ماہ کے بچے کی ہارٹ سرجری کیلیے اپنا میڈل نیلام کردیا۔

پولینڈ میں اسٹورز کے ایک بڑے ادارے نے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر کی رقم ادا کرکے میڈل ماریہ کو واپس لوٹا دیا، پولش خاتون ایتھلیٹ کے اس عمل کو دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔