سستی چینی کی فراہمی کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں اجلاس : ارم بخاری

سستی چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ افسران دورے کریں: ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب

 سستی چینی کی فراہمی کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں اجلاس : ارم بخاری

لاہور:ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری کی زیرِ صدارت سستی چینی کی فراہمی کے حوالے سے سول سیکرٹریٹ پنجاب میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری فوڈ شہر یار سلطان نے بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ اب تک 50 ہزار میٹرک ٹن چینی پنجاب کے تما م اضلاع میں بھیجوا دی گئی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ سستی چینی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے فیلڈ افسران دورے کریں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت چینی پنجاب بھر میں موجود ہے اور 46506 میڑک ٹن چینی سستے داموں سیل کی جا چکی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب کی عوام کو سستے داموں چینی کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔اجلاس انھوں نے افسران کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر ان حوصلہ افزائی کی۔

اجلاس میں کمشنر لاہور،  ڈپٹی سیکرٹری سٹاف طاہرہ اکرام،ڈپٹی سیکرٹری کوارڈینیشن عائشہ گھمن، دانش افضال اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ارم بخاری نے کہا کہ سستے داموں اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کے لیے تمام فیلڈ افسران مختلف بازاروں کے دورے کریں اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ہر ممکن کوشیش کریں۔