خواتین کو ہر قسم کے تشدد  سے محفوظ بنانے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے: فاطمہ چدھڑ

سیمینار میں فاطمہ چدھڑ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی: پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور سماجی تنظیم

خواتین کو ہر قسم کے تشدد  سے محفوظ بنانے کے لیے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے: فاطمہ چدھڑ

لاہور: پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی اور سماجی تنظیم WISE کے باہمی اشتراک سے خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے  سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں فاطمہ چدھڑ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی فاطمہ چدھڑ نے کہا کہ خواتین کو ہر قسم کے تشدد  سے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی  غیر سماجی تنظیموں (پارٹنر اورگنائزیشنز) کے ساتھ مل کر تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

سماجی کارکن بشرہ خالق  نے سیمینار میں تشدد سے متاثرہ خواتین کی داد رسی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں۔ تقریب میں  ڈائریکٹر جنرل ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید سمیت لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ سیمینار میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین سینٹر ملتان کی سروسز کے بارے میں بات کی گئی اور  اتھارٹی کے مینڈیٹ کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں  نئے سینٹر کے قیام کے بارے میں بتایا گیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر فاطمہ چدھڑ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی  نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔