محکمہ لائیوسٹاک میں ڈاگ کنٹرول پروگرام بارے اہم مشاورتی اجلاس

 ریبیز کنٹرول کے لیے اداروں کے مابین تعاون انتہائی ناگزیر ہے:سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

لاہور:ریبیز (باولاپن) جیسی موذی مرض کے کنٹرول کیلئے مشترکہ تعاون انتہائی ناگزیر ہے۔ یہ بات سیکرٹری لائیوسٹاک نے ریبیز کنٹرول بارے ہونے والے اجلاس کے دوران کی۔ اس اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے جس میں مختلف ادارے جن میں ادارہ بے رحمی حیوانات، محکمہ ہیلتھ، محکمہ قانون اور لوکل گورنمنٹ شامل تھے کے نمائندگان نے خصوصی شرکت کی۔

ادارہ بے رحمی حیوانات کی اعزازی سیکرٹری، ڈاکٹر فرحت نزیر اعوان نے شرکا ئکو مجوزہ ڈاگ کنٹرول پروگرام بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باو¿ لاپن کے کنٹرول کے سلسلہ میں مختلف ممالک جن میں بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا شامل ہیں کے ماڈلز کو بھی مدنظر رکھنا جائے اور اس سلسلہ میں فلاحی تنظیموں کے کردار کو متعین کیا جائے۔

مزید یہ کہ اس متعدی بیماری پر قابو پانے کے لیے مشترکہ تعاون انتہائی ناگزیر ہے اور اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کا تعین کر کے ہی اس بیماری سے ہونے والی اموات کو کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے اجلاس کے دوران ادارہ انسداد بے رحمی حیوانات کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ہمیں نا صرف کتوں بلکہ دوسرے پالتو جانوروں کی فلاح کے لیے ملکر کام کرنا ہو گا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)، اعزازی سیکرٹری ایس پی سی اے سمیت محکمہ ہیلتھ،قانون اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔