صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت منعقد

صوبہ پنجاب میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کی شرکت

صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کی زیر صدارت منعقد

لاہو ر : پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 18ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی4ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ 17لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حامد یعقوب شیخ نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی عمران سکندر بلوچ سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ملتان اور بہاولپور میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور جی او آر کی تعمیر کیلئے 6 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان میں شیخ زید ٹیچنگ ہسپتال (فیز II) کے قیام کیلئے 6 ارب 96 کروڑ 22 لاکھ 50 ہزار روپے، صوبہ میں نیشنل پارکس، سیاحتی مقامات اور سفاری پارکس وغیرہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے 61 کروڑ 6 لاکھ 43 ہزار روپے اور پنجاب توانائی بچت اور تحفظ پروگرام کیلئے 96 کروڑ 37 لاکھ 72 ہزار روپے شامل ہیں۔