بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری

اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ نے جنڈانوالہ موٹر سائیکل  چور گرفتار،منشیات برامد ،اسلحہ برامد

بھکر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری

بھکر : ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کے ویژن کے مطابق بھکر پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کاروائی عمل میں لارہی ہے ۔اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ جنڈانوالہ انسپکٹر احسان الّٰلہ خان معہ ٹیم نے موٹر سائیکل چور ملزم مسمی ثناءالّٰلہ ولد اکرم سکنہ جنڈانوالہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے1 عدد موٹر سائیکل براُمد کرلیا ، ملزم مسمی جنید خان ولد حسین بخش سکنہ جنڈانوالہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ 5 ضرب کارتوس برامد کرلیے۔ ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI ذعیم مہدی معہ ٹیم نے ملزم مسمی مزمل ولد غلام فرید  سکنہ دلیوالہ سے15لیٹر شراب برامد کرلی ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج مذید کاروائ جاری۔اچھی کاروائی کرنے پر ڈی پی اوبھکر رانا طاہر رحمنٰ خان نے SHOs اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور مزید جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی۔