بھارتی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں عالمی دنیا بھارتی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے

انڈیا ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان میں شر پھیلانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے پاکستان میں غیر ملکی این جی اوز اور غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے

بھارتی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں عالمی دنیا بھارتی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے

بھارتی منفی سرگرمیاں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں عالمی دنیا بھارتی منفی سرگرمیوں کا نوٹس لے انڈیا ریاستی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان میں شر پھیلانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے پاکستان میں غیر ملکی این جی اوز اور غیر ملکی ایجنٹوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان، سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ ملک دشمن قوتوں کے مقابلے کیلئے پوری قوم متحد ہے بھارت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے پاکستا ن میں امن اور سلامتی کیلئے ہر طبقہ فکر نے قربانیاں دی ہیں شہداء کی قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے جب تک قوم کے اندر جذبہ ء حب الوطنی زندہ ہے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ۔

پاکستان کے دینی طبقات، مدارس، مساجد، طلباء علماء اور مشائخ نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے ہردور میں اپنا کردار ادا کیا ہے وقفے وقفے سے بھارت کی طرف سے جارحیت کا مظاہرہ ہو رہا ہے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے خطے میں افغانستان میں بدلتی ہوئی صورت حال کے بعد اب واضح ہو چکا ہے کہ خطے میں پاکستان کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے یہی وہ نقطہ ہے جس نے کابل سے لے کر نئی دہلی تک پاکستان کے بدخواہوں کو بے چین کردیا ہے پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہیں علماء اور دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورت حال پر مرکزی علماء کونسل پاکستان تشویس کا اظہار کرتی ہے مقبوضہ کشمیر میں جغرافیا کی تبدیلی کے خدشات بہت بڑھ چکے ہیں پاکستان کی عوام مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی یاآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدام کی پرزور مخالف ہے ایسا کوئی بھی اقدام اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی سنگین خلاف ورزی ہوگی۔