وزیر اعظم کی قیادت میں ملک صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: میاں اسلم اقبال

بڑھتی ہوئی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے ، کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے،جلسوں کی ناکامی کے بعد لانگ مارچ اور استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے: میاں اسلم اقبال

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔بڑھتی ہوئی اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔عمران خان کی دیانت دار اور ولولہ انگیز قیادت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ آج یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان اپوزیشن کی نیندیں اڑا رہاہے۔بہتر ہوتی ہوئی معیشت اور تیزاوررفتار معاشی ترقی سے پی ڈی ایم خوفزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولے کی منفی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے۔اپوزیشن اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کے لئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی لوٹ مار کی سیاست سے لا تعلق رہ کر اسے واضح پیغام دے دیا ہے۔جلسوں کی ناکامی کے بعد لانگ مارچ اور استعفوں کا ڈرامہ بھی ناکام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مداری اپنی ڈوبتی ناؤ بچانے کیلئے سہاروں کی تلاش میں ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جنگ کرپشن کے خلاف ہے، اپوزیشن کا احتجاج کرپشن چھپانے کیلئے ہے۔ لیکن ہر کرپٹ کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا پڑے گا اورعوام کے رد کئے ہوئے سیاسی بے روزگاروں کا کوئی مستقبل نہیں۔ 2023کے انتخابات میں بھی شکست ان کا مقدر ہوگی اوراپوزیشن کے غیر جمہوری رویوں اور رکاوٹوں کے باوجود ترقی و تبدیلی کی منزل پائیں گے۔