امریکی قانون سازوں میں کئی ماہ بعد کورونا ریلیف پیکج پر اتفاق

 اس کورونا ریلیف پیکج میں کورونا وائرس ویکیسن کی تقسیم، کاروبار اور بےروزگاری سے متعلق منصوبے شامل ہیں

امریکی قانون سازوں میں کئی ماہ بعد کورونا ریلیف پیکج پر اتفاق

امریکی قانون سازوں میں تقریباً 9 سو ارب ڈالر کے کووڈ ریلیف پیکج پر اتفاق ہوگیا۔ خبرایجنسی کے مطابق کئی ماہ کے تعطل کے بعد امریکی قانون سازوں میں اس پیکج پر اتفاق ہوا ہے۔  اس کورونا ریلیف پیکج میں کورونا وائرس ویکیسن کی تقسیم، کاروبار اور بےروزگاری سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں آج اس امدادی پیکیج پر ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔خبرایجنسی نے مزید بتایا کہ ایوانوں سے منظوری کے بعد اسے صدر ٹرمپ کی منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔