طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

ٹیک آف کرتے ہوئے وہ درختوں کے ایک جھنڈ کے اوپر سے گزرتا ہے اور ایک درخت سے بالکل ذرا سے فاصلے سے گزرتا ہے

طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا

سربیا میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔ سربیا کے گریٹ ایئرپورٹ پر ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رادا ایئر لائن کا کارگو طیارہ ٹیک آف کررہا ہے۔ ٹیک آف کرتے ہوئے وہ درختوں کے ایک جھنڈ کے اوپر سے گزرتا ہے اور ایک درخت سے بالکل ذرا سے فاصلے سے گزرتا ہے۔ درخت کے اوپر سے گزرتے ہوئے طیارہ درخت کی ٹہنیوں اور پتوں سے ٹکراتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جہاز کے گزرنے کے بعد شاخیں اور پتے ریزہ ریزہ ہو کر فضا میں بکھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ درخت سے ٹکرانے کے باوجود پائلٹس طیارے کی پرواز جاری رکھتے ہیں اور طیارے کو فضا میں بلند کرلیتے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ طیارہ کسی نقصان سے محفوظ رہا۔