سال 2020ءمیں ہونیوالے اہم واقعات ” عالمین کی نظر سے “

2020ء  میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اہم ترین ایونٹ، حادثات اور واقعات اس تصویری رپورٹ میں  مندرجہ ذیل ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کی آنکھوں کے سامنے گزرتے سال کی پوری فلم چل جائے گی

سال 2020ءمیں ہونیوالے اہم واقعات ” عالمین کی نظر سے “

رواں سال 2020ء کے آخری مہینے دسمبر کا آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے، یہ سال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں مختلف اور ہنگامی صورتحال سے دوچار رہا، سال کے آغاز سے ہی عالمی وبا کورونا وائرس نے تو دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہی مگر چند اہم واقعات نے اس سال کو کبھی نہ بھولنے والا سال بنا دیاہے۔ 2020ء  میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے اہم ترین ایونٹ، حادثات اور واقعات اس تصویری رپورٹ میں  مندرجہ ذیل ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کی آنکھوں کے سامنے گزرتے سال کی پوری فلم چل جائے گی۔

 کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔

بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوئے۔

معروف امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں بیٹی سمیت ہلاکت۔

 ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان کی ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے پتراجایا آفس میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

 پاکستان کے اولین ٹیسٹ کے رکن وقار حسن طویل علالت کے بعد 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ترک صدر طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے۔

پی ٹی آئی کے رکن نعیم الحق انتقال کرگئے۔

پاکستان بھارت کو شکست دے کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس 4 روزہ تاریخی دورہ پر پاکستان پہنچے۔

دوحا میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہوا۔

 معروف کامیڈین امان اللّٰہ انتقال کر گئے۔

چیئرمین ، پرنٹر اور پبلشر جنگ گروپ میر جاوید رحمٰن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔

 بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کرگئے۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے۔

پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے دوسری شادی کرلی۔

ڈاکٹر انیتا زیدی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کی صدر مقرر۔

ماضی کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم امریکا میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔

معروف ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے۔

 جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے۔

معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے۔

 سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن انتقال کر گئے۔

کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام۔

پاک فوج کی پہلی خاتون افسر کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی۔

رائنہ خان نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔

 سنتھیا ڈی رچی کا شور رہا۔

ہندوستان اور چین کا لداخ تنازع رہا۔

 117دن بعد ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے ساؤتھمپٹن کے ایجز باول میں ہوگیا۔

  آیا صوفیہ مسجد نمازِ جمعہ کے ساتھ 86 برس بعد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی۔

 سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔

 لبنان کے دارالحکومت بیروت میں تباہ کن زور دار دھماکے ہوئے۔

5 اگست کو کمشیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم استحصال منایا گیا۔

 سول سروس کی پہلی خاتون آفیسر نے لاہور اسٹیشن مینجر کا چارج سنبھالا۔

مہندر سنگھ دھونی اور سریش رائینا نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا۔

 سندھ پولیس کا اہلکار ’رفیق سومرو‘ سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا۔

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنیوالے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عمرقید کی سزا ۔

کراچی کی بارش ’’رحمت بنی زحمت‘‘۔

نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب بند چھ ماہ بعد کراچی سمیت ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کا 8 سال بعد فیصلہ آگیا۔

  سابق آسٹریلین بلے باز اور کمنٹیٹر ڈین جونز انتقال کر گئے۔

 افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین نجیب تراکئی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

 فن لینڈ میں 16 سالہ لڑکی کو ایک دن کا وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے اسلام کی خاطر شوبز چھوڑ دیا۔

مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کو شہید کردیا گیا۔

 موٹر وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد ملہی پکڑا گیا۔

معروف ریسلر جان سینا نے مسلمان لڑکی سے شادی کرلی ۔

 مصباح الحق نے بطور چیف سلیکٹر عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

عمران فرحت اور عمر گل کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ۔

نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں جیسنڈا آرڈرن نے بھرپور کامیابی حاصل کر لی۔

بھارت نے زمبابوین بھارتی کوچ لال چند راجپوت کو پاکستان کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

پاکستان کی پہلی انٹرنیشنل تائیکوانڈو اولمپئن ماہم آفتاب انتقال کر گئیں۔

سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد نے شادی کرلی۔

 بینش حیات پاکستان کی پہلی سرٹیفائیڈ خاتون امپائر۔

  نیشا راؤ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا وکیل۔

شین واٹسن نے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔

  امریکی صدارتی انتخاب میں بائیڈن جیت گئے۔

 پی ایس ایل 5 کراچی کنگز نے جیت لیا۔

 حافظ سعید کو 10 سال 6 ماہ قید، جائیداد ضبطی کا حکم۔

 ٹی ایل پی سربراہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے۔

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری افغانستان میں انتقال کرگئے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئی۔

  فٹبال کے لیجنڈ ارجنٹائن کے فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی۔

   آصفہ بھٹو کی سیاست میں انٹری۔

  کاون ہاتھی پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہوگیا۔

سابق وزیر اعظم اور بلوچستان کی نامور سیاسی شخصیت میر ظفر اللّٰہ خان جمالی انتقال کر گئے۔

 سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔