الحمراء میں کرسمس کی تقریب،کیک کاٹا،کرسمس ٹری سجایا،ملکی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی،مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور،چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے کی کرسمس کی تقریب میں شرکت

الحمراء میں کرسمس کی تقریب،کیک کاٹا،کرسمس ٹری سجایا،ملکی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی،مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار

لاہور : لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں کرسمس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور،چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے، الحمراء افسران و ملازمین خصوصامسیحی ملازمین نے شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ الحمراء میں کرسمس کی تقریب میں کیک کاٹا، کرسمس ٹری سجایا،ملکی خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور اس موقع پر مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ سیکرٹری اطلاعات و ثقافت راجہ جہانگیر انورنے کہا کہ یہ تہوار محبت و شفقت کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے۔

چیئر پرسن الحمرا ء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ مسیحی براردی کی ملک وقوم کی تعمیر و ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اس موقع پر کہا کہ کرسمس امن،پیار،سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، تما م پاکستانی ایک دوسرے کے دُکھ سکھ میں شریک ہیں۔مسیحی ملازمین نے اس تقریب کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمراء نے بے پناہ محبتیں دیں،انتظامیہ کے مشکور ہیں،ایسے اقدام سے کام کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے۔ کرسمس کی تقریب میں پروفیسر اور شاعر ناصر بشیر نے خصوصی شرکت کی۔ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر آرکایؤ محمدعارف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،کوآرڈی نیٹر نیاز حسین لکھویرا ودیگر افسران نے شرکت کی۔