اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،کرس گیل

اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،کرس گیل

لاہور (سپورٹس ڈیسک) :  کرس گیل شکستوں سے پریشان کراچی کنگز کی ڈھارس بندھانے لگے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے لکھا کہ اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی۔

یاد رہے کہ ماضی میں کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں مگر پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا تھا،ان کے اس معنی خیز تبصرے کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہورہی ہے۔