شاہ رخ خان کی لمبے بالوں اور سفید داڑھی میں تصویر وائرل

شاہ رخ خان کی لمبے بالوں اور سفید داڑھی میں تصویر وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی لمبے بالوں اور سفید داڑھی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شاہ رخ خان کے مداح سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک اَن دیکھی تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ تصویر میں اُنہیں لمبے بالوں، سفید گھنی داڑھی اور سیاہ پینٹ سوٹ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان سے ان کا نیا روپ ہے لیکن یہ سچ نہیں ہے، حقیقت میں، یہ تصویر 2017 میں ڈبو رتنانی کے ساتھ ان کے پرانے فوٹو شوٹ کی تصویر کا فوٹو شاپ ورژن ہے۔

تاہم مداحوں کو شاہ رخ خان کے لمبے بالوں کا نیا روپ پسند آیا اور اداکار کی تعریف میں محبت بھرے تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار فلم زیرو میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے تھے، یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔