دیپیکا نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خود کو اور کترینہ کو درپیش مشکلات بیان کردیں

دیپیکا نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں خود کو اور کترینہ کو درپیش مشکلات بیان کردیں

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ جب وہ اور کترینہ کیف فلم انڈسٹری میں آئیں تو اس وقت ماحول کافی مختلف تھا اور اداکاراؤں کے پاس کوئی پی آر ایجنٹ یا منیجر نہیں ہوتا تھا۔  دیپیکا جو ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم گہرائیاں کی کامیابیوں کو سمیٹنے میں مصروف ہیں، انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ آج آنے والی اداکاراؤں کے پاس ایسے ایجنٹس اور منیجرز ہوتے ہیں جو ان کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ دیپکا نے اپنا فلمی کیریئر 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے جبکہ کترینہ نے 2003 میں فلم ’بوم‘ سے شروع کیا تھا۔  دیپیکا کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے اپنی غلطیوں اور حالات سے خود سب کچھ سیکھا اور اپنے لیے رستے بنائے۔