تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق، 3 شدید زخمی

کراچی: کورنگی کے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار فاسٹ فوڈ ملازمین کو کچل دیا۔ حادثے میں ایک جاں بحق اور 3 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ڈمپر تلے کچلے جانے والے چاروں افراد نجی فاسٹ فوڈ شاپ پر ملازمت کرتھے اور چھٹی کے بعد ایک ہی موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ خوفناک حادثہ پیش آ گیا۔  ایک دوسرے حادثے میں شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ  کر الٹ گئی، جس میں 3 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

جمعےاورہفتے کی درمیانی شب کورنگی نمبر 4 گرلزکالج کے قریب تیزرفتار ڈمپرنے موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پرسوارایک شخص موقع پرجاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طورپر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 28 سالہ زبیرکے نام سے کی گئی۔ زخمیوں میں 2 کے نام اعجازشاہد اورسجاد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورموقع سے فرار ہوگیا، تاہم پولیس نے ڈمپر  کو تحویل میں لینے کے بعد تھانے منتقل کردیا  ہے۔ دریں اثنا شارع فیصل کاشف سینٹر کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد فٹ پاتھ پر چڑھ  کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔