مہنگائی کی شرح 32 فیصد ہو گئی، 23 اشیا مہنگی

مہنگائی کی شرح 32 فیصد ہو گئی، 23 اشیا مہنگی

 اسلام آباد:  ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح تقریباً 32 فیصد ہوگئی۔

حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ وار رپورٹ میں ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک کلو پیاز 8 روپے، ایک کلو گھی ڈھائی روپے، ایک کلو زندہ مرغی پونے 12 روپے اور کیلا 4 روپے درجن مہنگا ہو گیا۔ اس کے علاوہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر تقریبا 63 روپے مہنگا ہوا۔

ایک کلو دال مونگ 2 روپے، دال ماش ڈھائی روپے مہنگی ہوئی۔ اس کے علاوہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 108 روپے 44 پیسے سستا ہوا، ایک کلو ٹماٹر تقریبا پونے دو روپے اور آلو ایک روپیہ 61 پیسے سستا ہوا۔

علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔