بھارت؛ ہم جنس پرست وکیل کی بطور جج تقرری کو روک دیا گیا

بھارت؛ ہم جنس پرست وکیل کی بطور جج تقرری کو روک دیا گیا

نئی دہلی: مودی سرکار نے سپریم کورٹ کی سفارش کے باوجود ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال کو جج نامزد کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اعلانیہ ہم جنس پرست وکیل سوربھ کرپال ایک سینئر وکیل ہیں اور ان کے جج بننے کا بھی امکان تھا، سپریم کورٹ نے بھی سفارش کی تھی لیکن مودی سرکار نے ایسا نہ ہونے دیا۔

حکومت نے سوربھ کرپال کو جج بنانے سے انکار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو لکھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے سوئس شہری کے ساتھ سوربھ کرپال کے رہنے اور اعلانیہ ہم جنس پرستی پر اعتراض کیا ہے۔

 مودی سرکار نے سپریم کورٹ کو اپنے خط میں مزید لکھا کہ اپنے غیرملکی پارٹنر سے وہ ملکی راز افشا کرسکتے ہیں اور اعلانیہ ہم جنس پرست ہونے کی وجہ سے عدالت کا امیج بھی خراب ہوگا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے ہی 2018 کے آخر میں ہم جنس پرستوں کو جرم نہ قرار دینے کا فیصلہ دیا تھا جب کہ لوئر کورٹس میں ہم جنس پرستوں کو تسلیم کرنے کی درخواستوں کی بھی مودی حکومت نے شدید مخالفت کی ہے۔