وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ ریاضی کی کتابی سیریز پر فوری پابندی عائد

شائع کردہ کتابوں کی سیریز میں مذہبی اور معاشرتی لخاط سے غیر مناسب اور ممنوعہ مواد موجود ہے: ڈاکٹر مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ ریاضی کی کتابی سیریز پر فوری پابندی عائد
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ ریاضی کی کتابی سیریز پر فوری پابندی عائد
1
1

لاہور (دانش خان) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ ریاضی کی کتابی سیریز پر فوری پابندی عائد۔

* بچوں کے لئے چھاپی گئی بنیادی ریاضی کی کتابوں میں ایسا مواد ان کی پرورش پر برا اثر ڈال سکتا ہے : ڈاکٹر مراد راس

* سنرائز پبلیکیشنز کی اشاعت کردہ یہ کتاب پنجاب کے نامور سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے : ڈاکٹر مراد راس

* نجی پبلیشر کی جانب سے چھاپی گئی کتاب میں سوور کی تصاویر موجود ہیں: ڈاکٹر مراد راس

* پابندی لگنے والی ریاضی کی کتاب میں مغربی تہذیب کے کرسمس، نیو ائیر، ہیلووین، ویلینٹائن،اور اپریل فول جیسے فضول تہواروں کے نام موجود ہیں : ڈاکٹر مراد راس

* ہماری ترجیح ہمارے طلبا کو اپنی تہذیب اور معاشرتی سلیقوں کا سبق دینا ہونی چاہیے : ڈاکٹر مراد راس

* ریاضی کی کتابی سیریز پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظورشدہ نہیں جو کہ پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی ہے: ڈاکٹر مراد راس

* سنرائز پبلیکیشنز کی اس کتابی سیریز میں شائع کردہ مواد پی سی ٹی بی ایکٹ 2015 کے سیکشن 10(5) کی خلاف ورزی ہے : ڈاکٹر مراد راس

* سیکشن 10(5) پی سی ٹی بی ایکٹ کے مطابق کوئی بھی اشاعت جو اسلامی و معاشرتی اقدار اور ملکی وقار کے خلاف ہو اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی : ڈاکٹر مراد راس

* نجی پبلیشر فوری طور پر کتابی سیریز کی اشاعت روکے اور تمام تعلیمی ادارے جن میں یہ سیریز پڑھائی جا رہی ہے ان سے یہ کتابیں واپس منگوا کر 7 روز میں ہدایات پر عملدرآمد کی ختمی رپورٹ ارسال کرے: ڈاکٹر مراد راس

* 7 روز کے اندر اندر جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں آئی بی آئی ڈی ایکٹ سیکشن 14 کے تحت پبلشر کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا : ڈاکٹر مراد راس

* ہدایات پر عمل نہ ہونے کی صورت میں نجی پبلیشر کو دو سال تک قید، کسی بھی قسم کی اشاعت کے حقوق پر 5 سال تک کی مکمل پابندی جیسی سزائیں ہو سکتی ہیں : ڈاکٹر مراد راس