صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس

لاہور :صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت آج پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ھوا جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کرونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی،چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق،چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اورسی ای اوٹیوٹا نے اجلاس میں شرکت کی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پنجاب فنی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے ہیں، ڈی ایای، ڈی کام، میٹرک ٹیک اور ووکیشنل کے وہ طلبہ و طالبات جو پروموشن پالیسی کے تحت اگلی کلاسز میں بغیر امتحان کے ترقی پائینگے انہیں امتحانی فیس کی مد میں 40فی صد رعایت دے دی گئی ہے

حکومت کے اس فیصلے سے تقریباً 130165 طلبہ و طالبات مستفید ہونگے، ان کلاسزکے وہ طلبہ و طالبات جو 40 فی صد سے زیادہ مضامین میں فیل ہونگے انہیں سپیشل امتحان مکمّل فیس کے ساتھ حصہ لینا ہوگا۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بتایا کہ سال 2020 کے سالانہ امتحانات جو کے منسوخ کر دئیے گئے ہیں، میں تقریباً 177524 طلبہ نے حصہ لیناتھا، جن میں سے 130165 طلبہ کو نہ صرف پروموٹ کردیا جائے گا بلکہ انہیں امتحان فیس کی مد میں 40 فی صد رعایت بھی حاصل ہوگی۔