فیفا ورلڈ کپ؛ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے، اسرائیلی صحافی کو شرمندگی اٹھانا پڑ گئی

فیفا ورلڈ کپ؛ فلسطینی پرچم لہرا دیے گئے، اسرائیلی صحافی کو شرمندگی اٹھانا پڑ گئی

دوحا: فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں ایک جانب دنیا کی 32 ٹیموں اور ان کے شائقین میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، وہیں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کئی ممالک کے فٹبال شائقین نے فلسطینی پرچم لہرا کر قابض اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ایک صحافی کو شائقین سے بات کرتے ہوئے اُس وقت سخت شرمندگی اٹھانا پڑ گئی، جب اس نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے اپنا اسرائیلی صحافی کے طور پر تعارف کرواتے ہوئے شائقین سے گفتگو کی کوشش کی اور اسے سبکی اٹھانا پڑ گئی۔

https://twitter.com/Bob_cart124/status/1594612419871096833?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1594612419871096833%7Ctwgr%5Ec084ed11f2f7ed3928266ba39dc0233a9234df38%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2403932%2F16

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

ٹوئٹر پر موجود وڈیو میں صحافی نے ایک نوجوان سے پہلے احوال پوچھا ، پھر سوال کیا کہ کیا آپ لبنان سے ہیں؟ نوجوان کے مثبت میں جواب دینے پر صحافی نے اپنا تعارف بطور اسرائیلی کروایا، جس پر شائقین واپس پلٹ گئے اور صحافی سے مزید گفتگو کرنے سے انکار کردیا۔ صحافی کی جانب سے دوبارہ بات کرنے پر نوجوان نے اسے اپنی اصلاح کرنے کو کہا کہ وہ اسرائیل نہیں، بلکہ فلسطین ہے۔اس موقع پر موجود نوجوانوں  نے بار بار کہا کہ وہ اسرائیل نہیں، فلسطین ہے، لہذا اسے فلسطین ہی کہو۔

دریں اثنا دوحا میں ورلڈ کپ کا بھرپور جوش نظر آ رہا ہے، جگہ جگہ شائقین اپنے جوش و خروش کا مختلف انداز سے مظاہرہ کررہے ہیں۔ اسی دوران ایک اسرائیلی ٹی وی کی براہ راست نشریات میں فٹبال شائقین نے نہ صرف فلسطینی پرچم لہرا دیے بلکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔  

https://twitter.com/PalHighlight/status/1594479165406953472?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1594479165406953472%7Ctwgr%5Ec084ed11f2f7ed3928266ba39dc0233a9234df38%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2403932%2F16

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

اس واقعے کے علاوہ بھی قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی پرچم لہرانے کے ساتھ فلسطین کے حق میں نغمے بھی گا رہے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایسے واقعات کی ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں صارفین فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

https://twitter.com/PalHighlight/status/1594336798712467456?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1594336798712467456%7Ctwgr%5Ec084ed11f2f7ed3928266ba39dc0233a9234df38%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2403932%2F16

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.

ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوحا میں مراکش سے تعلق رکھنے والے فٹبال شائقین نغمے گاتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں جب اس موقع پر انہوں نے فضا میں فلسطینی پرچم لہرا رکھے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین ویڈیوز کے ردعمل میں اسرائیل کے قبضے سے فلسطین کی جلد آزادی سے متعلق تبصرے کررہے ہیں۔  

https://twitter.com/PalHighlight/status/1593902369489788930?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1593902369489788930%7Ctwgr%5Ec084ed11f2f7ed3928266ba39dc0233a9234df38%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2403932%2F16

API Response: Twitter / ?

Nothing to see here

Looks like this page doesn’t exist. Here’s a picture of a poodle sitting in a chair for your trouble.

Looking for this?
A primped poodle with a bow in its hair sitting in a chair like a human.