قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا، شرجیل خان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا ہوں جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا

قومی ٹیم میں موقع ملا تو اٹیکنگ کرکٹ ہی کھیلوں گا، شرجیل خان

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں موقع ملا تو پہلے کی طرح اٹیکنگ کرکٹ کھیلوں گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے کہا کہ تین سال کرکٹ سے دور رہا ہوں جو میرے لیے بہت مشکل وقت تھا،تاہم پابندی کے دوران بھی اپنے آپ کو متحرک رکھتا تھا۔

 

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہدف ضرور ہے لیکن ابھی ٹارگٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اچھی پرفارمنس دے کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں گا۔یاد رہے کہ شرجیل خان پر پی ایس ایل سیزن 2 کے دوران اسپاٹ فکسنگ الزام میں 5 سال پابندی لگی تھی۔