گزشتہ روز مسترد شدہ ٹولے کا مجمع اپنی کرپشن چھپانے کے لئے تدبیریں ڈھونڈنے کے لئے تھا،میاں اسلم اقبال

یہ عناصر اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملک میں افر اتفری پھیلانا چاہیتے ہیں، باشعور عوام ترقی کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں گے

 گزشتہ روز مسترد شدہ ٹولے کا مجمع اپنی کرپشن چھپانے کے لئے تدبیریں ڈھونڈنے کے لئے تھا،میاں اسلم اقبال

لاہور:صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مسترد شدہ ٹولے کا مجمع اپنی کرپشن چھپانے کے لئے تدبیریں ڈھونڈنے کے لئے تھا۔ یہ عناصر اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملک میں افر اتفری پھیلانا چاہیتے ہیں۔ پاکستان کے باشعور عوام ترقی کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنادیں گے۔ عوام کی خدمت کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کی اے پی سی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے جانب بڑھتے ہوئے پاکستان سے اپوزیشن کی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیحی دینے والوں کے عزائم آشکار ہوگئے ہیں۔ اپوزیشن ملک اور قوم کی خیرخواہ ہے تو لوٹی ہوئی دولت واپس کردے۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ احتساب ہوکر رہے گا،لٹیروں کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا پڑے گی۔وزیر اعظم عمران خان ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔  اور آئندہ نسلوں کو کرپشن  سے پاک پاکستان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہیتے ہیں۔عمران خان عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں،کسی صورت مایوس نہیں کریں گے۔