ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

ضلع کے تمام چرچ ہائے پر بروز اتوار پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی
1
1
1

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء  کے احکامات پر عیسائی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ ضلع کے تمام چرچ ہائے پر بروز اتوار پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح بھکر میں بھی اقیلیتی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں ضلع بھر میں واقع تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی کیلئے باقاعدہ پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز تمام چرچ ہائے پر پولیس کی دیگر نفری کیساتھ لیڈیز پولیس اہلکار بھی متعین کی جارہی ہے۔

متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز ذاتی طور پر اپنے علاقے میں واقع تمام چر چ ہائے کا وزٹ کر رہے ہیں۔ داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ مرکزی راستے کے علاوہ اطراف میں بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ شرکاء کو بعد از چیکنگ داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ پادری و دیگر چرچ انتظامیہ پولیس کے اقدامات پر پوری طرح مطمئن ہیں اور مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ 

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام تمام مذاہب و مسالک کو اپنی عبادات کی مکمل آزادی دیتا ہے اور اس سلسلے میں کوئی جبر روا نہیں۔ آئین پاکستان بھی مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ مذہبی رسومات کی ادائیگی میں دیگر افراد کیلئے مشکلات و خطرات کا باعث بنے بغیر ہر شخص عبادت گاہوں میں اپنے عقائد کے مطابق بلا خوف و خطر عبادات کر سکتا ہے۔  

اسلام کے نام پر قائم کردہ اس مملکت خداداد میں دیگر مذاہب بھی پوری مذہبی آزادی رکھتے ہیں۔ مسلم مسالک کے تمام لوگ کو مذہبی مواقع و پروگراموں پر خصوصی طور پر سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔  بھکر پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی سلامتی کیلئے پوری طرح مستعد و چوکس ہے۔