ایس ایس پی (ٹیلی) کے فیلڈ آفسز میں دربار لگانے کا سلسلہ بحال

صادق علی ڈوگر کورونا میں کمی کے بعد آج ملتان میں ملازمین کے مسائل سنیں گے

ایس ایس پی (ٹیلی) کے فیلڈ آفسز میں دربار لگانے کا سلسلہ بحال

لاہور: ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب صادق علی ڈوگر نے کورونا وبا میں کمی کے بعد فیلڈ آفسز میں دربار لگانے کا سلسلہ ازسر نو شروع کر دیا ہے۔ اس ضمن میں وہ آج (22 ستمبر، منگل) دوپہر ایک بجے ٹیلی کمیونیکیشن ملازمین کیلئے ملتان پولیس لائنز ملتان میں پولیس دربار لگائیں گے۔ صادق علی ڈوگر ٹیلی کمیونیکشن ملازمین کے مسائل کے حل اور اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور رینج کے 11 اضلاع کے ٹیلی کمیونیکشن ملازمین سے رابطے کر رہے ہیں۔

پولیس ملازمین کیلئے بڑے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ( ٹیلی) ناصر اکبر خان کی ہدایت پر قبل ازیں ایس ایس پی نے راولپنڈی کا دورہ کر کے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ضروری احکامات جاری کئے تھے۔