ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں شراب برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں شراب برآمد

ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون بھاری مقدار میں شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءکی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کارروائی کا مقصد منشیات کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI سجاد حسین ڈھانڈلہ نے ہمراہ SI شوکت علی جٹ ہمراہ ٹیم تھانہ کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران فیروز اقبال ولد ملک احمد قوم اعوان سکنہ میانوالی سے 150 بوتل شراب، محمد عدنان ولد ربنواز قوم مسلم شیخ سکنہ کلورکوٹ سے 48 بوتل شراب برآمد کر لی، ایک اور کاروائی میں SHO تھانہ دلیوالہ SI زعیم مہدی نے دوران گشت و پڑتال ملزم مسمی دانش ولد اکرم سکنہ دلیوالہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر SI غلام حسن نے ملزم مسمی محمد رفیق سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔