حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست دینے والی طالبات کوامتحان نہیں دینے دیا گیا

حجاب پرپابندی کیخلاف درخواست دینے والی طالبات کوامتحان نہیں دینے دیا گیا

نئی دہلی: بھارت میں حجاب کیخلاف درخواست دائرکرنے والی طالبات کوامتحان میں نہیں بیٹھنے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخلے پرپابندی کیخلاف درخواست دائرکرنے والی دو طالبات کو کالج کے فائنل امتحان میں شرکت سے روک دیا گیا۔

دونوں باحجاب طالبات دیگرطلبا کی طرح جب امتحان دینے کالج پہنچیں تو کالج انتظامیہ نے انہیں کمرہ امتحان میں داخل نہیں ہونےدیا۔برقع پہنی طالبات 45 منٹ تک کالج پرنسپل اوراساتذہ سے امتحان میں بیٹھنے کے لئے اجازت کی درخواست کرتی رہیں لیکن کسی نے ان کی ایک نہ سنی۔