معیاری تحقیق اور مستند ڈیٹا سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر

سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ)میں اہم اجلاس

معیاری تحقیق اور مستند ڈیٹا سے بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے: سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن(ر)ثاقب ظفر

لاہور: سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا ہے کہ فیلڈ سے حاصل کردہ مستند ڈیٹا پر کی گئی محتاط اور معیاری تحقیق سے بیماریوں کی روک تھام میں خاطر خواہ مددملتی ہے۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ)کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے  ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) کے دفتر کا دورہ کیا اور اعلیٰ سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد ڈائریکٹوریٹ جنرل(ریسرچ) کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل(ریسرچ)ڈاکٹر محمد اقبال نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریفنگ دی۔اس موقع پرسیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر) ثاقب ظفرنے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ پیشہ ورانہ حالات اور لائیوسٹاک فارمرز کی ضروریات کے پیش نظر بین الاقوامی معیار کی ریسرچ کا خصوصی اہتمام کیا جائے اور تحقیقی مقالہ جات کو عالمی شہرت کے حامل ریسرچ جنرلز میں چھپوایا جائے۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سے حاصل شدہ مستند ڈیٹا کے محتاط تجزیہ سے مستقبل کی حکمت عملی متعین کرنے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے اس لیے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں موجود لائیوسٹاک بارے بیماریوں کا ریکارڈ مرتب کرنے پہ خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ سٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت سے نہ صرف کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لاہور مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اورکہ ویکسینز کی تیاری اور پیکنگ کے مختلف مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ ایس او پیز پر سختی سے کار بند رہتے ہوئے بہترین اور معیاری ویکسینز کی تیاری کا حصول یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں پودا بھی لگایا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ڈاکٹر اقبال شاہداور ایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ)خالد محمود چوہدری کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر منصور احمد اور ڈائریکٹر جنرل(پلاننگ) ڈاکٹر نوید احمد نیازی بھی شریک ہوئے۔