تبدیلی سرکار غریب مٹا و پر وگر ام پر عمل پیر ا ہے، جہانگیر اشرف وینس

 آئی ایم ایف کو قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان برپا کیاگیا ہے: صدر ڈیمو کریٹک پارٹی

تبدیلی سرکار غریب مٹا و پر وگر ام پر عمل پیر ا ہے، جہانگیر اشرف وینس

 لاہور: ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ تبدلی سرکار نے بے روز گاری سے پریشان غریب عوام کا خون نچوڑ کر آئی ایم ایف کو قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کیلئے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا ہے۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیاءگھی، چینی،آٹا، دال چنا، دال ماش، دال مسور کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ انڈے، چاول، چکن ، مٹن ، مچھلی کاگوشت، تازہ دودھ، دہی بھی مہنگا کر دیا ہے جو غریب عوامن کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔

ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا کہ عمران خان کی حکومت غریب مٹا و ¿ پر وگر ام پر عمل پیر ا ہے تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات،بجلی،گیس،ایل پی جی ،ادویات سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں مےںبے پناہ اضافہ کر کے عوام کا خون نچوڑ رہی ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینامشکل کر دیا ہے، غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبوہو گئے ہیں۔