انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام او رانسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون

ان خیالات کا اظہار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے عالمی یوم سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا

انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام او رانسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے: پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون

لاہور: انسانی تاریخ فلاحی معاشرہ کے قیام او رانسانوں کو یکساں حقوق کی فراہمی کے لیے ہمیشہ کوششیں کرتی رہی ہے، سماجی انصاف کاعالمی دن بھی اس مقصد کے حصول کے عزم کااعادہ کرتاہے تاکہ عالمی سطح پر سماجی انصاف کے عمل کو تقویت ملے۔ ان خیالات کا اظہار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے عالمی یوم سماجی انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ عوام کو انصاف کی فراہمی میں مکمل توانائیوں کے ساتھ اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا انسانی معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔سماجی انصاف کا عمل معاشرے کو نئی توانائی بخشتا ہے اور عوام کا اداروں پر اعتماد بڑھتا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ پراسیکیوشن کی کوشش ہے کہ حصول انصاف کے قانونی ذرائع تک رسائی آسان تر ہو۔