قبائلی علاقہ جات کی ترقی کے لیے ویٹرنری شعبہ میں ڈپلومہ کورسز کا اجراء

جس سے نہ صرف بہتر ویٹرنری سروسز کی فراہمی ممکن ہو گی بلکہ روزگار کے وافر مواقع بھی میسر آسکیں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے محکمہ لائیوسٹاک میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ک

 قبائلی علاقہ جات کی ترقی کے لیے ویٹرنری شعبہ میں ڈپلومہ کورسز کا اجراء

لاہور : وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرقبائلی علاقہ جات کی ترقی کے لیے شعبہ ویٹرنری میں ڈپلومہ کورسز کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف بہتر ویٹرنری سروسز کی فراہمی ممکن ہو گی بلکہ روزگار کے وافر مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے محکمہ لائیوسٹاک میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ محکمہ لائیوسٹاک میں قبائلی علاقہ جات کے لیے ڈی جی خان اور لیہ پیرا ویٹرنری سکول میں ڈپلومہ کورسز کے اجراء بارے غور کیا گیا اور پرنسپل لائیوسٹاک سروسز اینڈ ٹریننگ سنٹر شیخوپورہ ڈاکٹر راحت نے مجوزہ ماڈل پر بریفنگ دی۔

سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر  نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان اور لیہ کے پسماندہ علاقوں میں ان شارٹ کورسز کے جلد اجراء کے لیے اقدامات کیے جائیں اور داخلوں کا اجراء جلدکیا جائے تاکہ مقامی نوجوانوں کو بھر پور تعلیمی مواقع میسر آسکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ٹیوٹا(TEVTA) اور نیوٹک(NAVTEC) سے مشاورت کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ تعلیم کے معیار کو مزید بہتر کیا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) سمیت ویٹرنری یونیورسٹی کے نمائندہ ڈاکٹر قربان حسین بھی شریک ہوئے۔