محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36 اضلاع میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا،صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی

ان بس سٹینڈز میں عالمی معیار کی انتظار گاہیں، کینٹین، پینے کا صاف پانی اورمعیاری واش رومز سمیت ضروری سہولیات مہیا ہوں گی،وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب

محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36 اضلاع میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کردیا،صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی

لاہور :صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے 36اضلاع کے ٹرانسپورٹ اڈوں کی اپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ عوام بلخصوص خواتین اوربچوں کو بہتر ماحول مہیا ہو۔یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں پارٹی ورکرزکے ایک 5 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 413 جنرل بس سٹینڈز کو سٹیٹ آف دی آرٹ بس سٹینڈز کے طور پر ڈویلپ کرنے کے لئے پنجاب ٹرمینل مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔

ان بس سٹینڈز میں عالمی معیار کی انتظار گاہیں، کینٹین، پینے کا صاف پانی اورمعیاری واش رومز سمیت ضروری سہولیات مہیا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محفوظ، سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے جامع روڈ میپ متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ عوام عزت اور سکون کے ساتھ سفر کرتے ہوئے اپنی منازل تک پہنچیں۔