دنانیر کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر تنقید کاسامنا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دنا نیر کی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی کے ساتھ خوب تصاویر وائرل ہو رہی ہیں

دنانیر کو پشاور زلمی کا حصہ بننے پر تنقید کاسامنا

پاکستان سپر لیگ 6 کی ٹیم پشاور زلمی میں شمیولیت اختیار کرنے پر انٹرنیٹ سینسیشن ’پارری گرل‘ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ 17 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو پر کچھ ہی دنوں میں لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی دنا نیر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر دنا نیر کی پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاید آفریدی کے ساتھ خوب تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنا نیر اور جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کی آفیشل شرٹس پہنی ہوئی ہیں اور وہ گراؤنڈ میں موجود پی ایس ایل 6 میں کھیلے گئے پشاور زلمی کے پہلے میچ سے محظوظ ہو رہے ہیں۔