میرا راجپوت کی پہلی چاہت شاہد کپور نہیں

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’آسک می ایوری تھنگ‘ کے ایک سیشن میں ان سے ان کی چاہت سے متعلق دلچسپ سوال کیا گیا اس سوال کے جواب میں میرا راجپوت نے کہا کہ ان کی چاہت جنوبی افریقہ کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز ہیں، وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں

میرا راجپوت کی پہلی چاہت شاہد کپور نہیں

معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی چاہت ان کے شوہر نہیں ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’آسک می ایوری تھنگ‘ کے ایک سیشن میں ان سے ان کی چاہت سے متعلق دلچسپ سوال کیا گیا۔ اس سوال کے جواب میں میرا راجپوت نے کہا کہ ان کی چاہت جنوبی افریقہ کرکٹر اے بی ڈیویلیئرز ہیں، وہ ان سے بہت محبت کرتی ہیں۔ اپنے اس مختصر جواب کی ویڈیو میرا راجپوت نے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کی، جبکہ ویڈیو کے ساتھ انھوں نے اے بی ڈیویلیئرز کا اسٹیکر بھی شیئر کیا۔