ڈیری پروسسنگ میں جدت لا کر حلال برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے:وزیر لائیوسٹاک

ڈیری منصوعات میں جدت بارے بین الاقوامی آن لائن اجلاس کا انعقاد: سردار حسنین بہادر دریشک

ڈیری پروسسنگ میں جدت لا کر حلال برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکتا ہے:وزیر لائیوسٹاک

لاہور : لائیوسٹاک پروڈکشن سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا مرتب کرنا انتہائی اہم ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ مال شماری کو جلد مکمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر لائیوسٹاک سردارحسنین بہادر دریشک نے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بین الاقوامی آن لائن اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیری پروسسنگ کے فروغ اور ڈیری انڈسٹری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی آن لائن اجلاس منعقد کیا گیا جس کا مقصد ڈیری انڈسٹری میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح جدت کو فروغ دینا تھا۔ اس آن لائن اجلاس میں دنیا کے مختلف ممالک جن میں ترکی، ہالینڈ، اٹلی اور سویڈن شامل تھے کے ڈیری ماہرین اور ڈیری پروسسنگ کمپنیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

آن لائن اجلاس کے دوران انٹرنیشنل ڈیری ماہرین نے ویلیو ایڈیشن، ڈیری پیکیجنگ اور جدید ڈیری پروڈکشن کے بارے بریفنگ دی۔اس آن لائن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر لائیوسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے ڈیری انڈسٹری کے فروغ کے لیے بین الاقوامی آن لائن اجلاس کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ڈیری پروسسنگ انڈسٹری پاکستان کے لیے مشعل راہ ہے۔ مزید یہ کہ لائیوسٹاک پنجاب قابل اعتماد ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے شرکائکو بتایا کہ لائیوسٹاک بریڈنگ اور فارم میکنائزیشن کو فروغ دینے کے لیے حکومتی سطح پر مختلف اقدامات لیے جا رہے ہیں جن کے ڈیری انڈسٹری پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔اس بین الاقوامی آن لائن اجلاس میں ترکی سے پروفیسر بار باروس اور محترمہ گل نور، اٹلی سے پروفیسر لورینزو، سویڈن سے پیٹر ہوگار ڈ اور ہالینڈ سے جیرون الفر ز سمیت دیگر عالمی ماہرین نے خصوصی شرکت کی۔ اس آن لائن اجلاس میں محکمانہ افسران سمیت ڈیری ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ڈیری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔