پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا شیڈول دے دیا

پنجاب حکومت رواں سال اکتوبر تک بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کر لے گی:راجہ بشارت

پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا شیڈول دے دیا

لاہور: پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا شیڈول دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نمائندگی کی۔ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ارشد بیگ، ڈائریکٹر لیگل چوھدری ابرار اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عرفان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا کہ پنجاب حکومت رواں سال اکتوبر تک بلدیاتی انتخابات کا عمل مکمل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ویلیج کونسلز اور نیبرہڈ کونسلزجبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسلز و کارپوریشنز کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ویلج کونسلز کی تعداد 25 بزار سے کم کر کے 8 ہزار کر دی گئی ہے نیز پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 ء کو مزید موثر بنانے کیلئے ترامیم کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو یقین دہانی کرائی کہ ان شا ء اللہ دیے گئے شیڈول کے مطابق تمام مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے جائیں گے۔