عوامی مسائل اور ترقیاتی اہداف کا احاطہ کرنا ہمارا مشن اور مقصد ہے: سبطین خان

عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں: وزیر جنگلات

عوامی مسائل اور ترقیاتی اہداف کا احاطہ کرنا ہمارا مشن اور مقصد ہے: سبطین خان

لاہور :وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان سے ڈی سی میانوالی عمر شیر چٹھہ کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزیر کو میانوالی کے مسائل اور حلقے کے ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی گئی اور دیگر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مسائل کے حل بارے کاموں کو سراہا اور ڈی سی کے اقدامات کی تعریف کی۔ سبطین خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا احاطہ کرنا ہمارا مشن اور مقصد ہے۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کو تیز ترین حکمت عملی کے ساتھ مکمل کرنے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ترقیاتی ایداف کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس ضمن میں نہ صرف سنجیدہ ہیں بلکہ اراکین پارلیمنٹ کو بھی ٹاسک دے رکھے ہیں جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ سبطین خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے واضح کر رکھا ہے کہ جو وزیر کام کرے گا وہی ان کے ساتھ رہے گا، باقی گھر جائیں گے۔ صوبائی وزیر عمر شیر چٹھہ سے ملاقات کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے بھی ملے اور ان کے مسائل سن کر ان کے ازالے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔