لیورپول کا ہوم گراؤنڈ پر جیت کا تسلسل 68 میچز بعد ٹوٹ گیا

پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برنلی کے خلاف بھرپور حملے کیے ، گول کرنے کا آسان موقع بھی ملا لیکن ضائع ہوگیا

لیورپول کا ہوم گراؤنڈ پر جیت کا تسلسل 68 میچز بعد ٹوٹ گیا

لیورپول کا ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہنے کا تسلسل 68 میچز کے بعد ٹوٹ گیا ، برنلی نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیور پول کو ایک گول سے ہرا دیا۔ پریمیئر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برنلی کے خلاف بھرپور حملے کیے ، گول کرنے کا آسان موقع بھی ملا لیکن ضائع ہوگیا۔ میچ کے 83 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی جس کے بعدبرنلی کو پنالٹی کک ملی اور بارنیس نے گول بنا کر اپنی ٹیم کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔ واضح رہے کہ یہ لیورپول کی 68 میچز کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پہلی شکست ہے ۔