تعلیمی سرگرمیاں محدود ہونے سے عطیات خون میں کمی کا سامنا ہے:سید یاور عباس بخاری

اس صورتحال میں تمام طبقے تھیلیسیمیا زدہ بچوں کی زندگی بچانے کیلئے آئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندس فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر

 تعلیمی سرگرمیاں محدود ہونے سے عطیات خون میں کمی کا سامنا ہے:سید یاور عباس بخاری

لاہور:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری اور وزیر ایم پی ڈی ڈی نعمان لنگڑیال نے مشترکہ طور پر ہال روڈ پر لگائے گئے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ یہ بلڈ کیمپ سندس فاؤنڈیشن اور خدمت گروپ کے اشتراک سے لگایا گیا ہے جس کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے عطیات خون جمع کرنا ہے۔ دونوں صوبائی وزرا نے تمام بلڈ ڈونرز سے فردا فردا ملاقات کی اور ان کے جذبہ انسانیت کو سراہا۔ وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری نے صدر خدمت گروپ، ہال روڈ ٹریڈرز یونین بابر محمود اور فیصل محمود کی تعریف کی۔ سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں محدود ہونے سے عطیات خون میں کمی کا سامنا ہے۔ اس صورتحال میں تمام طبقے تھیلیسیمیا زدہ بچوں کی زندگی بچانے کیلئے آئیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندس فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ وزیر ایم پی ڈی ڈی نعمان لنگڑیال نے کہا کہ بلڈ کیمپ کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی۔ انسانیت سے محبت انسان کا فرض ہے جو خدمت گروپ بہ احسن ادا کر رہا ہے۔