پنجاب کو پولیو فری بناناحکومت کا اہم مشن ہے

پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی, سید رفاقت علی گیلانی ن

پنجاب کو پولیو فری بناناحکومت کا اہم مشن ہے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بناناحکومت کا اہم مشن ہے -پنجاب میں انسداد پولیو کی مہم میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا کے پیش نظر انسداد پولیو مہم کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کواپنے اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کردی ہیں - حکومت نے انسداد پولیو سے متعلق اجلاس نہ کرنے پر بعض اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سخت وارننگ جاری کی ہیں۔ کسی بھی ضلع میں پولیو کیس سامنے آ نے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنرکے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگر چہ صورتحال دوسرے صوبوں سے بہتر ہے لیکن انتظامیہ اور متعلقہ حکام انسداد پولیو کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ انسداد پولیو مہم کے دوران انسپکٹر جنرل پولیس پولیو ورکرز کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوروناسے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں -احکومت نے 50 سال سے زائد عمر کے پولیو ورکرز کو فیلڈ ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیو ورکرز کیلئے ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ فیلڈ میں جانے سے قبل پولیو ورکرز کی سکریننگ ہو گی۔حکومت کی طرف سے انسداد پولیو مہم کی موثر مانیٹرنگ ہر سطح پرکی جائے گی۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ انسداد پولیوکے اقدامات سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جارہی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر بچے کی انسداد پولیو قطرے لازمی پلائیں گی۔ کوئی بچہ انسداد پولیو ویکسینیشن سے محروم نہیں رہے گا۔