صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی پرائیویٹ سکول ایکٹ کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی پرائیویٹ سکول ایکٹ کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت

لاہور (دانش خان ) صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے  پرائیویٹ سکول ایکٹ کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت کی، ملاقات میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب سارہ اسلم، قانونی ماہرین و دیگر شریک تھے۔ صوبائی وزیر برائے سکول ایجوکیشن مراد راس نے پرائیویٹ سکول ایکٹ میں متعارف کروائے جانے والے تمام پہلوؤں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا پرائیویٹ سکول ایکٹ کا ڈرافٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

 پرائیویٹ سکول ایکٹ کا حتمی ڈرافٹ اگلے چند روز میں لا ڈیپارٹمنٹ کو بھیج کر دیا جائے گااور  ہر ممکن کوشش ہے کہ پرائیویٹ سکول ایکٹ جلد از جلد متعارف کروایا جا سکے۔ ہراساں کرنے جیسے گھناونے عمل کی روک تھام کے لئے ہر ممکن سخت سے سخت اقدامات عمل میں لائیں گے۔