دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے, سید عمران احمد 

دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے, سید عمران احمد 

لاہور : ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد  کا کہنا ہے کہ قومی شاہرات پر اکثر مقامات پر بارش اور روڈ پر پھسلن ہےاور  دوران بارش گاڑی کی رفتار کم رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  گاڑی کے وائپرز درست حالت میں رکھیں وقتا فوقتاً استعمال کریں۔  گیلی سڑک پر گاڑی کو روکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے،  اگلی گاڑی سے زیادہ فاصلہ رکھیں کیونکہ   بارش اور پھسلن جان لیوا حادثہ کا سبب بن سکتی ہے