آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

موٹروے پولیس انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد میں سندس فاونڈیشن کیساتھ مل کر کام کرے گی۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم

آئی جی موٹروے پولیس کی ہدایت پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ

لاہور:۔ آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کی ہدایت پر موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے سند س فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دینے کے لئے لگایا گیا جس میں موٹروے پولیس افسران کی کثیر تعداد نے تھیلسیمیا کے مریضوں کے لئے سند س فاؤنڈیشن کو خون کے عطیات دئیے۔

یاد رہے کہ بلڈ کیمپ کا آغاز ڈی آئی جی محبوب اسلم کی اہلیہ نے خون کا عطیہ دے کر کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ  موٹروے پولیس کا ادارہ سُندس فاؤنڈیشن کو اپنے پورے ملک میں پھیلے تمام افسران کے خون کے متعلق مکمل ریکارڈ فراہم کرے گا۔ موٹروے پولیس  انسانیت کی خدمت کے عظیم مقصد میں سندس فاونڈیشن کیساتھ مل کر کام کرے گی۔