چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا بڑا اقدام ہے: میاں اسلم اقبال

ن لیگ نے ترقی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا،غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔ ن لیگ کی کرپشن اور کورونا نے قومی معیشت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے پاکستان تحریک انصاف کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے ہمیشہ کیلئے پاک کریں گے۔صوبائی وزیر کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو

چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا بڑا اقدام ہے: میاں اسلم اقبال

لاہور :کورونا وبا سے پاکستان سمیت عالمی معیشت متاثر ہوئی ہے۔غیر ذمہ دارانہ رویوں کے باعث پاکستان میں کورونا وبا تیزی سے پھیلی ہے۔عوام کے تعاون کے بغیر کرونا کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں۔یہ بات صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس میں پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، حکومتی ایس اوپیز پر عمل کریں۔ کورونا سے بچاؤ کاواحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ کورونا وائرس اورمعیشت کی بحالی کے چیلنج سے دانشمندی سے نمٹ رہے ہیں۔ عوام کوکورونا اور بھوک دونوں سے بچانا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ چھوٹے کاروبار کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں 56ارب روپے کا ریلیف حکومت کا بڑا اقدام ہے۔عوا م کو رونا سے لڑ رہے ہیں، اپوزیشن کورونا پر سیاست کررہی ہے۔ن لیگ نے ترقی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، غریب کے حق پر ڈاکہ ڈالا ن لیگ کی کرپشن اورکورونا نے قومی معیشت کو بے حد نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی لوٹ مارکے باعث عوام بنیادی سہولتوں سے محروم رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جنگ کرپشن اور کرپٹ مافیا کے خلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے ہمیشہ کیلئے پاک کریں گے۔ شکست خوردہ اور کرپٹ ٹولہ ملک میں مایوسی نہ پھیلائے۔ اپوزیشن کوکورونا پر سیاست کرنے کی بجائے مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے۔ کورونا کے غیر معمولی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ لوگ اپنا طرز زندگی بدلیں اور احتیاطی تدابیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں۔