پنجاب حکومت نے بجٹ میں ٹیکس ریلیف کی تاریخ رقم کردی: اعجاز عالم آگسٹین

موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جبکہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے محض تنقید ہی کی جا رہی ہے تاکہ سیاست چلتی رہے ناکہ ملکر غریب عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے مشترکہ طور پر اقدامات کیئے جا ئیں

پنجاب حکومت نے بجٹ میں ٹیکس ریلیف کی تاریخ رقم کردی: اعجاز عالم آگسٹین

لاہور: صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وباءسے نمٹنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خصوصی فنڈز کا اجراءکیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے 56ارب رو پے کا ٹیکس ریلیف فراہم کرکے ایک تاریخ رقم کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ میں کمزورطبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے جبکہ عام آدمی کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا گیا ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے محض تنقید ہی کی جا رہی ہے تاکہ سیاست چلتی رہے ناکہ ملکر غریب عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیئے مشترکہ طور پر اقدامات کیئے جا ئیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ٹیکس ریلیف سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں فروغ پائیں گی جبکہ تمام تر غیر ضروری اخراجات کم کئے جا رہے ہیں کیونکہ عوام کھوکھلے نعرے نہیں،عملی اقدامات چاہتے ہیں اور یہی وقت ہے کہ ملکر آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھا جائے۔