ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن خدمت کے سفر میں ایک قدم ہو آگے

منصوبہ ”ڈاکٹر آن کال “ کے نام سے متعارف کروایا گیا، ڈی ایچ اے کے ڈیلر کیلئے اب ڈاکٹر ز صرف ایک فون کال پر آپ کی دہلیز پر میسر ہونگے : میاں شاہد محمود

ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن خدمت کے سفر میں ایک قدم ہو آگے

لاہور: ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے (M&F International)کے ساتھ مل کر ایک ” ڈاکٹر آن کال“ کا ایک معاہدہ پر دستخط کیے جس کی شاندار تقریب کا انعقاد جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود کے آفس میں ہوا ۔تقریب میں صدر ابوبکر بھٹی سمیت متعدد عہدیداران نے شرکت کی ۔ (M&F International)کے منیجنگ ڈائریکٹر سینئر صحافی مبشر لقمان نے MOUکے اہم نکات اورفوائد پر روشنی ڈالی ۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن تمام عہدیداران اور مہمانوں نے اس منصوبے کو سراہا ۔ اس منصوبے کو ” ڈاکٹر آن کال“ کا نام دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق ڈی ایچ اے اور اس کے اِردگرد رہائش پذیر ڈیلر ز اور اُن کے اہل خانہ ، دفاتر اور گھروں میں موجود ملازمین جن کی کل تعداد زیادہ سے زیادہ 9افراد پر مشتمل ہو گی ۔اُن کا فری جنرل میڈیکل چیک اَپ ایک ڈاکٹر ایک نرس کے ہمراہ آپ کے ڈور سٹیپ پر ہو گا ۔ اِس کی خاص بات ےہ ہے کہ یہ سروس تمام ڈیلرز کیلئے24گھنٹے دستیاب ہوگی ۔یہ سروس صرف 900روپے ماہانہ فی خاندان یعنی ( 9افراد ) کے لئے دستیا ب ہوگی اور خاص طورپر اگر کسی بھی ڈیلرز یا اُس کی فیملی ممبر کیلئے ایمبولینس کی اَشد ضرورت پڑے تو کمپنی یہ سہولت بھی مفت فراہم کریگی۔

واضح رہے کہ یہ سروس صرف لاہور کے ہسپتالوں کے لئے میسر ہو گی ۔ ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوام کی ایک بڑی تعداد کورونا وائرس کی شکار ہورہی ہے اس تناظر میں ” ڈاکٹر آن کال“ ایک انتہائی مفید قدم ثابت ہو گا جس کا کریڈٹ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور (M&F International)کو جاتا ہے ۔ ” ڈاکٹر آن کال“ کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلے گا اور خوش قسمتی سے DHAلاہور کی اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن نے سب سے پہلے اپنی کمیونٹی کے لئے اس منصوبہ کو متعارف کروایا ۔ اس پروگرام کے فوائد رجسٹرڈ /غیر رجسٹرڈ تمام ڈیلرز اُٹھاسکےں گے ۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر صرف دوا تجویز کرے گا ۔2700/-روپے سہہ ماہی بنیاد پر جمع کروا کر رجسٹریشن فارم حاصل کیاجا سکتا ہے ۔